جہاں سے ختم، وہیں سے شروع، تحریک انصاف کا لانگ مارچ پھر چل پڑا


پاکستان تحریک انصاف   نے آج پھر اسی جگہ سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا جہاں پر سابق وزیر اعظم عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اسے روکا گیا تھا۔

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، تحریک انصاف کا مظاہرہ، پشاور موٹر وے بھی بند

وزیرآباد سے شروع ہونے والے لانگ مارچ کے کنٹینر پر شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور دیگر رہ نما موجود ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر ںے کہا کہ قوم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکے گی،خان اب ان کے لئے خطرہ بن چکا ہے، سن لو! بزدلو، کپتان کھڑا ہے اور قوم بھی کھڑی ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سازش کے باوجود ناکامی، عدالت میں ناکامی اور عوامی میدان میں بھی انہیں ناکامی کا سامنا ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی کے لئےعمران خان کھڑا ہے اور وہ پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز پر معظم گوندل کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غازیوں کو سلام جنہوں نے زخم کھا کر بھی سر نہیں جھکایا، آج عمران خان پاکستانیوں کو حقیقی آزادی کا راستہ دکھا رہا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے پاس دو راستے تھے، ایک کمپرومائز کا اور دوسرا عوام کو بیدار کر کے حقیقی آزادی دلانے کا راستہ تھا۔ انہوں ںے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد! تم نے ثابت کردیا کہ تمہارا شعور اور سیاسی بصیرت زندہ ہے، عمران خان کو تنہا کرنے کی کوشش کی گئی، تبدیلی کیلئے قربانی دینا پڑے گی۔

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ںے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنے پر پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس کے شکرگزار ہیں، آج ہم بلٹ پروف کے پیچھے کھڑے ہو کر بات کرسکتے تھے، ڈاکٹر کہتے ہیں عمران خان ابھی 4 ،6 ہفتے پاؤں پر وزن نہیں ڈال سکتے، انہوں نے مجھے کہا عوام کو پیغام دو کہ میں آپ کے درمیان کھڑا ہوؤں گا، پی ٹی آئی کا قافلہ رواں دواں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیر آباد کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے پورے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ ہم یہیں کھڑے رہیں گے، تم بھی کھڑے رہنا، جنہوں نے ہماری حکومت پر حملہ کیا ان کا خیال تھا کہ پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے تحت وزیرآباد سے لانگ مارچ رواں دواں ہے جب کہ  فیصل آباد سے بھی لانگ مارچ کے شرکا اسلام آباد پہنچیں گے۔

پی ٹی آئی کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا کے تین مختلف مقامات سے بھی لانگ مارچ کے شرکا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

عمران خان کے بیٹے زمان پارک پہنچ گئے

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لانگ مارچ کے دوبارہ آغاز پر شرکا کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ وزیر آباد میں ہمارے 13 لوگوں کو گولیاں لگیں لیکن ہم آج اسی جگہ سے مارچ کا دوباہ آغاز کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں