تعلیمی ادارے بند نہ کیے جائیں ، ڈپٹی کمشنر

school winter holidays

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا معاملہ ؟بڑی خبر آگئی


ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تعلیمی اداروں کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی صورتحال نارمل ہے اس لیے بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند نہ کیا جائے۔ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہے، تدریسی عمل کو جاری رکھا جائے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، 8 نومبرکو بغیر کسی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا۔

یاد رہے لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد کے تمام اسکولوں میں 8 نومبر کو چھٹی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف آج سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز کرے گی

واضح رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راولپندی نے آج تیسرے دن بھی تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ بروز جمعرات تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے موجودہ  ملکی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت منگل اور بدھ کو بھی راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سڑکیں بند اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور آمد ورفت میں شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


متعلقہ خبریں