بھارت کی پہلے بیٹنگ: ایڈیلیڈ میں جو ٹاس جیتا وہ میچ ہارا


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے، بھارت اور انگلینڈ ایڈیلیڈ  گراونڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں، ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

جہاں یہ میچ کھیل کے حوالے سے دلچسپ ہوگا وہیں اس کے گراونڈ کی تاریخ بھی کافی دلچسپ ہے، دونوں ٹیمیں اس میچ کیلئے کوشش کریں گی کہ وہ ٹاس نہ جیتیں، کیونکہ جو ٹاس جیتا وہ میچ ہارے گا، ایسی تاریخ ہے  اس ایڈیلیڈ گراونڈ کی۔

اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔ ایڈیلیڈ میں اب تک 11 مینز ٹی ٹوئنٹی میچز ہو چکے ہیں جس میں سے ایک میچ بھی وہ ٹیم نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔


تو آج دو تاریخیں یا تو بدل جائیں گی یا دہرائی جائیں گے، پہلی اس گراونڈ کی کہ کیا جو ٹاس جیتے گا وہ میچ بھی جیت پائے گا ؟ یا دوسری 1992 ورلڈ کپ کی تاریخ جہاں ایسے ہی مراحل سے گزر کر انگلینڈ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کرنے پہنچا تھا۔


متعلقہ خبریں