زخمی کرکٹر بابر اعظم کی وطن واپسی


لاہور: انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہونے والے قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔ وہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 68 کےاسکور پربین اسٹورک کی تیز گیند بائیں کلائی پر لگنے سے زخمی ہو گئے تھے۔

بابر اعظم فلائٹ نمبر ای کے 622 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر ان کے اہل خانہ اور انتہائی قریبی دوست احباب موجود تھے۔

فریکچر کے سبب بابر اعظم چھ  ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دورہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابراعظم کی عدم موجودگی میں متبادل( ریپلیسمنٹ) بھی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم  منگل کو لیڈزجا رہی ہے جہاں وہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے ہیڈنگلے میں کھیلے گی۔

لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں