عمران خان کے بیٹے زمان پارک پہنچ گئے

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے والد سے ملنے لندن سے زمان پارک لاہور پہنچ گئے ہیں۔

قاسم اور سیلمان کو سخت سکیورٹی میں زمان پارک پہنچایا گیا، ائیرپورٹ پر سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے عمران خان کے دونوں بیٹوں کو ریسیو کیا۔

دونوں بیٹوں نے عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی،  قاسم اور سلمان نے اپنے والد سے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کر دیا تھا۔

اس سے قبل عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ یہ وہ خبر ہے جس کا انہیں خوف ہے  لیکن شکر ہے کہ عمران خان ٹھیک ہیں۔

جمائما نے عمران خان کے بیٹوں کی طرف سے حملہ آور کو پکڑنے والے بہادر شخص ابتسام کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں