میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: حکومت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا ہے۔

10لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، نواز شریف

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کوسفارتی پاسپورٹ وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ آئندہ پانچ سال کے لئے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس سے سفارتی پاسپورٹ میاں نواز شریف کو بھجوایا دیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا سفارتی پاسپورٹ اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے منسوخ کردیا تھا۔

نواز شریف پاسپورٹ کیلیے درخواست دیں، اس کاکوئی چانس نہیں: محمد زبیر

واضح رہے کہ موجودہ وفاقی حکومت ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔


متعلقہ خبریں