شعیب ملک اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات


پاک بھارت کی سب سے بڑی سپر اسٹار جوڑی شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی میڈیا زی نیوز نے دعوی کیا ہے کہ جوڑے کے قریبی دوستوں کے مطابق انہوں نے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔

ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران بطور ماہر نجی اسپورٹس چینل کے لیے کام کر رہے ہیں۔

زی نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے تو یہ افواہیں لگتی ہیں لیکن اب جوڑے کے ایک قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ جوڑے کی جلد ہی علیحدگی ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی، شعیب اور ثانیہ کا چار سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان مرزا ملک ہے۔

دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے خبر کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں