علی زاہد بخاری پیمرا کے لیگل ایڈوائزر مقرر،نوٹیفکیشن جاری


پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے لاہور ہائیکورٹ میں لیگل ایڈوائزر کے لیے سینیر وکیل علی زاہد بخاری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق علی زاہد بخاری لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کیجانب سے پیش ہوں گے۔ لاہور ہائی کورٹ میں موجود دیگر تمام لیگل ایڈوائزرز کی خدمات واپس لے لی گئیں ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق علی زاہد بخاری لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کیسسز، قانونی مشاورت میں شامل ہوں گے۔


متعلقہ خبریں