شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، خواجہ آصف

Khawaja Asif

لندن: وزہر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی ہے۔

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملاقا ت میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں ںے کہا کہ آئی ایس پی آر کا آج کا بیان بھی ایک اشارہ ہے، میرا خیال ہے ایک دو روز میں کچھ نہ کچھ سامنے آ جائے گا، ہم نے تعیناتی پر مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 2013 اور2018 کی تعیناتیوں کی سمری بھی 18 تاریخ کے بعد بھجوائی گئی تھی، اگر سمری 18 نومبر کے بعد آتی ہے تو پرانی روایت برقراررہے گی، آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ 5/6 روز سے شروع ہے۔

70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پرحملہ قابل مذمت ہے لیکن وہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،
عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں، صرف گولیوں کے ذرے لگے ہیں، عمران خان نے حملے کے بعد جو تنازع بنایا اس سے ان کی ہمدردیاں دم توڑ رہی ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دور میں توشہ خانہ کی قیمتی گھڑیوں کی جگہ جعلی گھڑیاں رکھ دی جاتی تھیں، عمران خان نے ساری زندگی اپنے محسنوں کا احسان یاد نہیں رکھا، عمران خان اب سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اپنا اقتدارچھن جانے کا اتنا دکھ ہے کہ ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

حکومت پرامن سیٹلمنٹ کیلئے تیار نہیں، عمران خان کو گرفتار کریں گے تو حالات خراب ہوں گے، فواد چودھری

خواجہ آصف نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، ثابت ہو گیا کہ انہیں کس نے باہر بھیجا ؟ نواز شریف سے بات ہوئی ہے، وہ جلد واپس آئیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ نوازشریف اس وقت واپس آئیں جب حالات کی سمت متعین ہو جائے۔


متعلقہ خبریں