صدر جوبائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے 14 نومبر کو ملاقات ہو گی

صدر جوبائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے 14 نومبر کو ملاقات ہو گی

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی چین کے صدر شی جن پنگ سے 14 نومبر کو ملاقات ہو گی۔

امریکہ کے تائیوان کے دفاع کے بیان پر چین کا سخت ردعمل

عالمی خبر رساں ایجنسی نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات انڈونیشیا میں ہو گی۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی اور چینی صدور کے درمیان ملاقات انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں صدور ہونے والی ملاقات میں ممالک کے درمیان روابط بڑھانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اگر چین نے حملہ کیا تو امریکہ تائیوان کا دفاع کرے گا، بائیڈن

صدر جوبائیڈن اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ملاقات ایک ایسے وقت میں ہونے جا رہی ہے کہ جب دونوں ممالک کے درمیان تائیوان کے حوالے سے ماضی کی نسبت زیادہ کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے کئی مرتبہ چین کو امریکہ کا بڑا حریف اور خطرہ بھی قرار دیا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کووڈ 19 کے حوالے سے بھی تنازعات رہے ہیں۔

چین اب بھی امریکہ کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی چین کے صدر شی جن پنگ سے پہلی مرتبہ براہ راست ملاقات ہو گی۔ جوبائیڈن کو منصب صدارت سنبھالے ہوئے دو سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔


متعلقہ خبریں