جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے، نواز شریف


سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے۔

 لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جتھوں کی بات پہلے مانی ہے نہ اب مانیں گے، نواز شریف نے یہ گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے ایک مشاورتی اجلاس کے بعد کی۔

دوسری جانب عمران خان کی جانب سے کارکنوں کو بند راستے اور سڑکیں کھولنے کی ہدایت کی گئی ہے، عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ چونکہ حقیقی آزادی کیلئے ہمارا لانگ مارچ پھر سے شروع ہوچکا ہے چنانچہ میری اپنے تمام کارکنان کو ہدایت ہے کہ رستوں کی بندش کا سلسلہ فوری طور پر ختم کردیں۔


واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں، جہاں سے گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر بات چیت ہوئی۔

میاں نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کی تعیناتی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ملاقا ت میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں ںے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان بھی ایک اشارہ ہے، میرا خیال ہے ایک دو روز میں کچھ نہ کچھ سامنے آ جائے گا، ہم نے تعیناتی پر مختلف حلقوں کی جانب سے دباؤ پر ہتھیار نہیں ڈالے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 2013 اور2018 کی تعیناتیوں کی سمری بھی 18 تاریخ کے بعد بھجوائی گئی تھی، اگر سمری 18 نومبر کے بعد آتی ہے تو پرانی روایت برقراررہے گی، آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ 5/6 روز سے شروع ہے۔

70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان پرحملہ قابل مذمت ہے لیکن وہ اسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں،
عمران خان کو گولیاں نہیں لگیں، صرف گولیوں کے ذرے لگے ہیں، عمران خان نے حملے کے بعد جو تنازع بنایا اس سے ان کی ہمدردیاں دم توڑ رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں