ٹی 20 ورلڈکپ فائنل، بارش کا امکان، ریزرو ڈے پر کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا


میلبرن: ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں بارش کے امکان کے باعث مختص ریزرو ڈے میں کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی نے ریزرو ڈے میں کھیل کا دورانیہ بڑھا دیا اور شق 13،7 اور 3 پر نظرثانی کر کے وقت 2 سے 4 گھنٹے کر دیا ہے۔

آئی سی سی نے کہا کہ میچ مکمل ہونے کے لیے کم سے کم 10 اوورز فی اننگز ہونا ضروری ہے اور ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بارش! شائقین کا میدان بدلنے کا مطالبہ

اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہے تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہو گا اور ریزرو ڈے پر میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ اتوار 13 نومبر کا آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا تاہم فائنل کے روز میلبرن میں بارش کے بہت زیادہ امکان ہے ہیں۔


متعلقہ خبریں