حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنی چوری چھپانے کیلئے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے، اداروں کے کنٹرول کا مطلب اداروں کو تباہ کرنا ہے۔ 

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ایک سزا یافتہ شخص سے مشورے کر رہا ہے، سزا یافتہ کے فیصلے کرنا ملک کی توہین ہے، لندن میں تماشہ ادارے مضبوط کرنے کیلئے نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لئے ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ملک میں طاقت کی حکمرانی ہے، مجھے گولیاں لگیں لیکن ایف آئی آر نہیں کٹوا پا رہا۔ یہاں طاقتور کو جیل میں نہیں ڈالا جاتا، ڈیل کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف کو سزا ملنے والی تھی لیکن اوپر بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیسز معاف کرانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کو ملک کیا فکر کیونکہ یہ لوگ تو بھاگ جائیں گے، جاپان دو ایٹمی حملے ہوئے لیکن وہ قوم دوبارہ اٹھی اور ترقی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے لیکن ہم بھکاریوں کی طرح پیسے مانگ رہے ہوتے ہیں، بیرون ملک جا کر کہتے ہیں مانگنے نہیں آیا لیکن مجبوری ہے، پیسے چاہئیں۔ یہ لوگ قوم کی اخلاقیات تباہ کر رہے ہیں، طاقتور خود کو قانون سے اوپر سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب اور خوشحال ممالک کے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، مضبوط اداروں پر مضبوط ملک بنتا ہے، عدلیہ مضبوط ادارہ ہے، انہوں نے تیس سال سے ججز کو خریدنے کی کوشش کی، سپریم کورٹ پر حملہ کیا، ان کی تاریخ ہے، جج کو فون کر کے کہتے ہیں بینظیر کو تین سال نہیں پانچ سال سزا دو۔

مزید کہا کہ یہ لوگ عدلیہ کو چلنے ہیں، پولیس کا بیڑہ غرق کر دیا تھا، یہ لوگوں کو خریدتے ہیں اور پھر استعمال کرتے ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے نیا نواز شریف آ گیا ہے، اور میرٹ پر کام کرے گا تو غلط سوچتا ہے۔

ان کہنا تھا کہ ٹی ٹی سکینڈل میں سب سامنے آیا کیسے شہباز شریف گاڑیاں بھر کے پیسے بھجواتا تھا، ان کا پیسہ واپس آ جائے تو ملک کو قرض کی ضرورت نہیں، شہباز شریف کو ہی دیکھ لیں اقتدار میں آتے ہی کیس کے گواہ اور تفتیشی مر گئے، یہ نہیں کہ شہباز شریف بچ گیا، یہ باقی لوگوں کو بھی بچا لیں گے،


ٹیگز :
متعلقہ خبریں