خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پر عدم اعتماد نہیں، شبلی فراز

خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پر عدم اعتماد نہیں، شبلی فراز

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر مزید نفری بلائی گئی ہے، عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے، ہم مزید رسک نہیں لے سکتے ہیں۔

حکومت پرامن سیٹلمنٹ کیلئے تیار نہیں، عمران خان کو گرفتار کریں گے تو حالات خراب ہوں گے، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پرعدم اعتماد نہیں، عمران
خان کی سیکیورٹی پر پنجاب پولیس کے اہلکاربھی تعینات ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب تک چاہیں گے، رہیں گے، راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان خود لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے۔

حملے کے بعد ذہنی طور پر زیادہ مضبو ہو گیا، قتل کی منصوبہ بندی کرنیوالے لوگ طاقتور ہیں، عمران خان

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت ثابت کرتی ہے کہ عوام کیا چاہتے ہیں؟ آج گجرات میں عوام نے لانگ مارچ میں شرکت کرکے بھرپوراظہاریکجہتی کیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے کمانڈوز کا دستہ زمان پارک پہنچ گیا ہے اور اس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے اندرکی سیکیورٹی سنبھال لی ہے۔

70 سالہ عمران خان بچہ بننے کی کوشش نہ کرے، انوکھا لاڈلہ کھیلنے کیلئے پاکستان مانگ رہا ہے، جاوید لطیف

ذرائع کے مطابق عمران خان کو درپیش سیکیورٹی خدشات کے باعث مزید نفری خیبرپختونخوا سے طلب کی گئی ہے اور گھر کے اندر کی سیکیورٹی اب خیبرپختونخوا کی پولیس کے کمانڈوز کے پاس ہو گی۔


متعلقہ خبریں