فیصل واوڈا نے اختلاف نہیں کیا، چھرا گھونپا، اپنے مقدمات ختم کروادیے، علی زیدی


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زید نے کہا ہے کہ اختلاف رائے پارٹی میں کیا جاتا ہے، فیصل واوڈا نے اختلاف رائے نہیں کیا بلکہ چھرا گھونپا ہے، انہوں نے اپنے مقدمات ختم کروا دیے ہیں۔

خیبرپختونخوا سے کمانڈوز منگوانا پنجاب پولیس پر عدم اعتماد نہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان کا سوال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اس وقت ملک میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہورہی ہے، سابق وزیراعظم کے کہنے پر بھی ایک ایف آئی آر تک درج نہیں ہورہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی ہیں۔

پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف اہم تعیناتی کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، عمران خان فتنہ اور فساد پھیلانے والی سیاست کر رہے ہیں۔

ارشد شریف کی موت حادثہ نہیں، خونی مارچ نظر آرہا ہے، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جمہوری حکومت مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتی،  اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیں ، تمام اہم فیصلے اتحادی جماعتوں کےساتھ مشاورت سے ہی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معاشی مسائل کا حل ہمارا سب سے بڑ ا چیلنج ہے، اسحاق ڈار معیشت میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے۔

دو بھائیوں کی ملی بھگت سے ارشد شریف کو قتل کیا گیا، وزیر داخلہ

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہا کہ میاں نواز شریف بہت جلد وطن واپس آئیں گے۔


متعلقہ خبریں