ہم نروس نہیں ہیں، فائنل میں 100 فیصد دیں گے، بابر اعظم

میچ بہت اچھا ہوا، کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم سب ہارے ہیں، بطور ٹیم جیتیں گے، بابر اعظم

کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ قدرت کا نظام تو ہے لیکن ہم نے اپنی محنت جاری رکھی، ہمیں جو موقع ملا اس پر اچھا پرفارم کیا۔

میلبورن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے مماثلت دی جا رہی ہے ہم نروس نہیں ہیں، پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے دباو نہ لیں۔، فائنل میں 100 فیصد دیں گے۔

کپتان نے کہا کہ ہمارا کام محنت کرنا ہے، نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے، فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے، موسم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں، دعا ہے میچ مکمل ہو اور بارش سے متاثر نہ ہو، بس جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔  ابتدائی چھ اوور بہت اہم ہیں، ہمارا یقین اللّٰہ پر ہے اور پورا بھروسہ بھی ہے، ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

رمیز راجہ سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ملاقات خوشگوار رہی، انہوں نے یہ ہی کہا کہ کھل کر کھیلیں، اپنے گیم پر قائم رہیں۔ بابر اعظم نے محمد حارث کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد حارث نے اچھا پرفارم کیا ہے اس کا ہمیشہ اعتماد بڑھایا ہے۔

دوسری جانب کپتان انگلش کرکٹ ٹیم جوز بٹلرنے کہا ہے کہ پاکستان کی ایک مضبوط ٹیم ہے، ورلڈکپ فائنل جیتنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا، ہم نے پچھلےکچھ عرصے میں ایک دوسرے کے خلاف کافی میچز کھیلے ہیں، ہمیں پاکستان کی ٹیم کا اندازہ ہے، موسم کا اختیار ہمارے ہاتھ میں نہیں، بطور ٹیم کسی بھی صورتحال میں کھیلنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ لائن اپ مضبوط ہے۔

واضح رہے کل اتوار یعنی 13 نومبر کو پاکستان اور انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔


متعلقہ خبریں