ٹوئٹر نے8 ڈالر کابلیو ٹک سبسکرپشن پلان روک دیا


ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلےتصدیق شدہ اکاؤنٹس کا بلیو  ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضہ طور پر روک دیا ہے۔

ٹوئٹر  کی جانب سے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کرتے ہی ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی  بھر مار لگ گئی۔  رواں ہفتے  پلان متعارف کیے جانے کے بعد ہر اس صارف کو بلیو ٹک دیا جارہا ہے جو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوئٹر کا بلیو ٹک 8 ڈالر ماہانہ میں حاصل کرنے والا پہلا پاکستانی

رواں ہفتے کے دوران جعلی اکاونٹس کی یلغار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ایک ہی ہفتے بعد 8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن پلان کو عاضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کو جمعہ کے دن کئی لوگوں کو الگ سے آفیشل بیج بھی  جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلیو ٹک تصدیق کے بعد مشہور لوگوں جیسے سیاستدان، سوبز اسٹارز ، معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں ، صحافیوں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا۔

ایلون مسک کی جانب سے نیا پلان متعارف کروانے کے بعد فیس کے عوض ہر کسی کو بلیو ٹک جاری کیا جارہا ہے۔ جس کے نتیجے میں کئی جعلی اکاونٹس نے بلیو ٹک حاصل کیا ہے ۔ ایسے جعلی اکاونٹس میں ایلون مسک اور  ٹیسلا کمپنی کے جعلی اکاونٹس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے ٹوئٹر کو جھوٹا قرار دے دیا

واضح رہے کہ  ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے کمپنی کی آمدن بڑھانے کے لیے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کیا تھا۔

 

 


متعلقہ خبریں