عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال سے عمران خان نے ملک و قوم کو تماشا بنائے رکھا ہے تاہم اب وہ خود تماشا بن چکے ہیں لیکن اب عمران خان کے تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال الزام، بہتان اور جھوٹ کا تماشہ لگایا جبکہ عمران خان نے عوام کے روزگار اور مہنگائی پر بھی تماشہ لگایا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا، وزیراعظم

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 4 سال سے ملک میں نہ صرف لوٹ مار کے تماشے لگائے گئے بلکہ ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے بھی تماشے لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے تاہم اب عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں