پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد، گواہان طلب


کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کر دی۔

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیرزمان، جمال صدیقی سمیت دیگر افراد کے خلاف 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں علی زیدی، خرم شیر زمان سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے استغاثہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

شجاعت علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس مقابلہ اور اقدام قتل سمیت دیگر الزامات ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف سولجر بازار و فیروز آباد تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، خرم شیر زمان، جمال صدیقی، ارسلان تاج اور فردوس شمیم نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔


متعلقہ خبریں