سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ری شیڈول ہونے کا امکان


سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے کی ری شیڈولنگ کا عمل جاری ہے۔ سعودی ولی عہد نے 21 نومبر کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آوٹ پیکج ملنے اور مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔

سعودی وزیر اعظم و ولی عہد کے دورے کے دوران متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

سعودی عرب پاکستان میں گوادر میں ایک جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرے گا،گوادر میں 10 ارب ڈالرز کی لاگت سے جدید آئل ریفائنری کے قیام کی سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر مند کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی کمپنیاں اس منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری کو چلائیں گی۔


متعلقہ خبریں