معاملہ یہ ہوگیا ہے کہ اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، عارف علوی

عارف علوی

صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ معاملہ یہ ہوگیا ہے کہ اداروں پر بھروسہ نہیں رہا، ہر کام عدلیہ پر ڈالتے ہیں فیصلہ آجائے تو مانتے نہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوشش ہے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے معاملات بہتر ہوں۔ معاملات بہتر کرنے میں جو ادارے موثر ہیں، ان سے گفتگو چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے۔ عمران خان پرانے دوست ہیں، انہیں لیڈر مانتا ہوں، لیکن ان سے مشورہ کرکے کام نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے بات چیت کرنی چاہیے،آئین اعتماد کا ووٹ لینے کی اجازت دیتا ہے مگر میں اس پوزیشن میں نہیں، فیڈریشن کے حوالے سے کوشش ہے کہ یکجہتی اور معاملات خراب نہ ہوں۔

صدر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر آئین مجھے مشاورت کی اجازت نہیں دیتا۔ مشاورت ہوجائے تو کوئی مضائقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام عدلیہ پر ڈالتے ہیں، فیصلہ آجائے تو مانتے نہیں۔ کنٹینر بنے تو تجارت کے لئے تھے لیکن ہم نے دنیا کو اس کا نیا استعمال سکھا دیا۔


متعلقہ خبریں