میلبرن میں بادل چھٹنا شروع

ground

آسٹریلیا سے شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبرآ گئی، پاکستان انگلینڈ کے فائنل سے پہلے میلبرن میں بادل چھٹنا شروع ہوگئے ہیں۔

میلبرن میں بادل برسنے کے امکانات بھی کم رہ گئے، آسٹریلوی محکمہ موسمیات  کے مطابق میلبرن میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے، شمال میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی، جبکہ شام کے وقت شمال سے شمال مغرب کی طرف 15سے20کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چلے گی۔

پاک انگلینڈ ٹی 20ورلڈ کپ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام7 بجے شروع ہوگا، جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے فائنل کا ٹاکرا ہو گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا فائنل آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بارش سے متاثر ہونے کا امکان

واضح رہے میلبرن میں آج اور پیر کے روز بارش کی پیش گوئی ہے جس کے پیش نظر آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے مختص ریزرو ڈے کا پلیئنگ ٹائم بڑھا دیا ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہر ممکن کوشش کی جائیگی کے فائنل میچ اتوار کو ہی مکمل ہو، اگر ممکنہ اوور بارش کی وجہ سے نامکمل رہا، تب ہی میچ ریزرو ڈے میں داخل ہوگا۔

میچ نہ ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا جائے گا۔

واضح رہے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جب کہ انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں