پاکستان یا انگلینڈ،ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کس کا پلڑا بھاری؟


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آج پاکستان اور انگلینڈ مد مقابل ہوں گے۔ اب تک  کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں  پاکستان کے مقابلے میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان اور انگلینڈ اب تک 28 بار مد مقبل آچکے ہیں۔ انگلینڈ نے 17 بار پاکستان کو ہرایا ہے۔ جبکہ پاکستان صرف 9 بار ہی فتح اپنے نام کر پایا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیے گئے میچوں  میں ایک میچ برابر رہا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ ہی بر آمد نہیں ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:میلبرن میں بادل چھٹنا شروع

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا سامنا صرف دو بار ہوا ہے اور دونوں بار برطانیہ نے میدان مارا ہے۔

حال ہی میں انگلینڈ نے  گرین شرٹس کو پاکستان میں ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے۔7 میچوں کی سیریز میں برطانیہ نے 4 جبکہ پاکستان نے3 میچ اپنے نام کیے۔

 


متعلقہ خبریں