بابر اور رضوان بمقابلہ بٹلر اور ہیلز


ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنلسٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے اوپنرز مرکز نگاہ بن گئے ہیں۔ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی کی کامیاب ترین جوڑی ہے، تو انگلینڈ کے اوپنر بھی بہترین فارم میں ہیں۔ دونوں جوڑیاں ورلڈکپ میں ڈیڑھ سو سے زائد کا ہدف حاصل کرچکی ہیں۔

آج ورلڈکپ فائنل میں پاکستان اور انگلینڈ کے اوپنرز کا بھی مقابلہ ہوگا۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے گزشتہ ورلڈکپ میں انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ بنایا تھا جبکہ بٹلر اور ہیلز نے سیمی فائنل میں انڈیا کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں 170 رنز بناکر توڑ دیا۔

ہدف کے تعاقب میں سب سے زیادہ دو سو تین رنز بنانے کا ریکارڈ بابراعظم اور رضوان کے پاس ہے۔ جو انہوں نے انگلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں تین مرتبہ سو رنز کی پارٹنر شپ بنا چکی ہے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں نو مرتبہ یہ کارنامہ  انجام دے چکے ہیں۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اور رضوان بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں پچیس سو سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی واحد جوڑی ہیں۔

انگلش اوپنرز ورلڈکپ میں بہترین پرفارم کررہے ہیں، جوزبٹلر اور ایلکس ہیلز نے نیوزی لینڈ کے خلاف اکاسی رنز بنائے، سری لنکا کے خلاف پچھہتر رنز کی پارٹنرشپ بھی بنائی۔ جوزبٹلر اب تک ایک سو ننانوے اور ایلکس ہیلز دو سو گیارہ رنز اسکور کر چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں