بھارت کے سابق کرکٹر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوبیاں گنوانے لگے


نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ٹی 20 فائنل سے قبل پاکستان کا باؤلنگ اٹیک ٹاپ کلاس قرار دے دیا۔

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنجے منجریکر نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی باؤلرز کی خوبیان بیان کیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی قوت ٹاپ کلاس باؤلنگ اٹیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بہترین باؤلرز ہیں اور پاکستانی ٹیم کے پاس ایسے اسپنرز ہیں جو بہترین بیٹنگ بھی کر سکتے ہیں جبکہ شاداب خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان یا انگلینڈ،ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کس کا پلڑا بھاری؟

سنجے منجریکر نے انگلینڈ کے کھلاڑیاں کی بھی خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے پاس بیٹنگ پر سمجھوتہ کیے بغیر بولنگ آپشنز ہیں اور تکنیکی لحاظ سے وہ اچھے کھلاڑی بھی ہیں جبکہ انگلینڈ کی ٹیم کے ٹاپ آرڈرز کو آؤٹ ہونے کا خوف نہیں۔


متعلقہ خبریں