عمران خان کا ٹیم کو پیغام

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیم کو وہی پیغام ہے جو 1992 کے ورلڈکپ فائنل میں دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹیم کو پیغام وہی ہے جو میں نے 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں اپنی ٹیم کو دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ شاذ و نادر ہی کسی کو ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور اگر آپ خطرہ مول لینے کے لیے تیار ہیں تو جیت جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق کرکٹر پاکستانی کھلاڑیوں کی خوبیاں گنوانے لگے

عمران خان نے کہا کہ آپ مخالفین کی غلطیوں سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں اور آپ کو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انہوں نے فائنل کھیلنے والی قوم ٹیم کو کہا کہ گڈ لک پوری قوم آپ کی کامیابی کے لیے دعاگو ہے۔


متعلقہ خبریں