ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

دبئی: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کو آزاد چھوڑ کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا گیا، ڈالر اور روپے کی قدر میں توازن پیدا کریں گے۔

عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد بارودی سرنگیں بچھائیں، اسحاق ڈار

انہوں نے یہ بات دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کو 200 روپے سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ابھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بہتر کرنے کا عزم ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کو آزاد چھوڑا گیا جس سے معیشت کا بڑا نقصان ہو، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملکی قرضے میں چار ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کی معیشت تباہ کردی گئی تھی، پاکستان سنگاپور کے بجائے سری لنکا بننے کے قریب پہنچ گیا تھا، ملک بچانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔

دوست ممالک کا پاکستان کو اربوں ڈالرز دینے کی یقین دہانی

ن لیگ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کررہے ہیں، فیول کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کو دوبارہ پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے معاشی اصلاحات پر عمل کر رہے ہیں، آئی آیم ایف پروگرام پورا کریں گے۔

سب اچھا نہیں ہے، عمران خان نے معیشت پر خود کش حملہ کرکے وزارت عظمیٰ چھوڑی، بلاول بھٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ سال 32 سے 34 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، امید ہے یہ رقم جمع کرلی جائے گی، متحدہ عرب امارات کی دعوت پر امارات کا دورہ کیا ہے، آج شام کو پاکستان واپسی ہے۔


متعلقہ خبریں