ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں شکست، صدر اور وزیراعظم کا ردعمل


پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کے ہاتھوں فائنل میں شکست پر صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ردعمل دے دیا۔

صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے تمام شعبوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ جیتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی اچھا کھیل کھیلا، کم اسکور کے باوجود آپ نے بھرپور کوشش کی اور اچھی باؤلنگ کی۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی ٹوئنٹ میں کہا کہ ٹیم پاکستان نے سخت اوربہادری سے مقابلہ کیا، ہمارے باولرز کی شاندار پرفارمنس تھی۔


متعلقہ خبریں