دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے، جاوید لطیف

دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے، جاوید لطیف

بھکھی: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہو جائیں گے، عمران خان پر حملے کا ڈرامہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

اداروں کو تباہ کرنے والے افراد کس طرح معیشت کو بہتر کر سکتے ہیں؟ قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے، عمران خان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھکھی کے ترقیاتی کاموں کے لیے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کا کیا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہم اپنی فوج اور اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں،  ملکی اداروں پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے، اصولوں پر سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ دو سے تین ہفتوں میں ملکی حالات بہتر ہوجائیں گے، ایک ہزار افراد کے لانگ مارچ پر 12 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔

انہوں ںے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کا مقصد ملک اور اداروں کو کمزور کرنا ہے، پنجاب کے وزرا سڑکیں بند کر کے ٹائرز جلا رہے ہیں۔

ہم فیکٹ چیک: عمران خان کے انٹرویو کے بعد جرمن صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں؟

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حکومتیں عوام کو سہولتیں دیتی ہیں، راستے بند نہیں کرتی ہیں، وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج سے کسان خوشحال ہو گا۔


متعلقہ خبریں