وزیراعظم پاکستان واپسی کیلئے ایئرپورٹ روانہ


لندن : وزیراعظم میاں شہباز شریف پاکستان واپسی کے لیے ایئرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے پاکستان روانگی موخر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف نجی ایئر لائن کی پرواز سے صبح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے۔

میاں شہباز شریف نے روانگی کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے انتہائی مختصر بات چیت میں کہا کہ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

ترکیہ کے شہر استنبول میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 53 زخمی

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے، بچوں سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہر طرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے، پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، خواجہ آصف

واضح رہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وطن واپسی ایک دن کے لیے مؤخر کردی تھی وگرنہ انہیں 12 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا، میاں نواز شریف نے چھوٹے بھائی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ بھی کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں