ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے، شاہین شاہ آفریدی


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر  شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کے لیے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

فائنل میں انگلینڈ کے بعد شاہین آفریدی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ ہونے پر فخر ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی محنت جاری رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کیلئے ہمارا سب کچھ حاضر ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔

میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کو سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب تجربہ کار بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث 16 واں اوور مکمل کئے بغیر باہر چلے گئے۔


متعلقہ خبریں