عمران خان پر حملہ: جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

وزیر آباد میں قتل کی کوشش اسکرپٹ کے عین مطابق تھی، عمران خان

 پاکستان تحریک انصاف نے چیئر مین پی ٹی آئی پر حملے کی  جوڈیشل  انکوائری کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  کی سربراہی میں پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عمران خان پر حملے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست جمع کرادی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قاتلانہ حملہ کر کے عمران خا ن کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ معاملے کی عدالتی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔

قاتلانہ حملے کے بعد ہماری درخواست پر پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا گیا۔ پولیس نے عمران خان کی جانب سے دیے گئے 3 ناموں پر مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ہم فیکٹ چیک: عمران خان کے انٹرویو کے بعد جرمن صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں؟

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس ضابطہ فوجداری کے تحت درخواست کے مطابق ہی مقدمہ درج کرنے کی پابند ہے۔

درخواست میں عمران خان حملہ،ارشد شریف قتل اور اعظم سواتی ویڈیو اور آزاد صحافت کے معاملات پر تحقیقات کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نائب چیئر مین پی ٹی  آئی شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کررہےہیں۔کراچی اورخیبرپختونخوا سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست جمع ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔اعظم سواتی اور ان کی اہلیہ کی تذلیل کی گئی۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات  بھی  کی جائیں۔


متعلقہ خبریں