ملک مرزا علیحدگی؟سچائی یا سستی شہرت کی ٹرائی

ثانیہ مرزا

پاکستان کے کرکٹ سٹار شعیب ملک  اور ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں زبان زدعام ہیں، اس میں کوئی سچائی بھی ہے یا پھر  معاملہ کچھ اور  ہے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبروں نے دونوں ملکوں میں تہلکہ مچا دیا، ہر چینل اور ہر اخبار میں یہ نیوز شہ سرخیاں بن گئیں، لیکن اس مشہور جوڑی کی طرف سے تردید آئی، نہ ہی تصدیق کی گئی۔

بھارتی میڈیا زی نیوز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے قریبی دوستوں کے مطابق انہوں نے پہلے ہی الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اب صرف رسمی کارروائی باقی ہے۔

چند روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام سٹوری پوسٹ کی جس پرلکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟ جس کی وجہ سے ان خبروں کو مزید تقویت ملی۔

دونوں اسٹارز کی طلاق کی خبروں میں جو ٹوئسٹ ہے وہ پاکستانی ماڈل عائشہ عمر کا نام ہے، کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ثانیہ اور شعیب میں دوری کی وجہ عائشہ عمر سے شعیب کی نزدیکیاں ہیں، عائشہ عمر سے دوستی نے دونوں کے رشتے میں دراڑ کا کام کیا، تاہم یہ بھی ابھی تک صرف افواہیں ہی ہیں۔

لیکن یہ بھی سچ ہے کہ چند ماہ قبل شعیب اورعائشہ عمر کا ایک بولڈ فوٹو شوٹ منظر عام پر آیا، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

ابھی لوگ ان کی راہیں جدا ہونے کی خبروں میں الجھے ہی ہوئے تھے وہیں اچانک سے دونوں ستاروں کے ایک شو کو لانچ کر دیا گیا، جس کا نام ،،، دی ملک مرزا شو ،، ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)


اس شو کے بارے میں گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ یہ شو کسی بھی طرح سے متنازعہ نہیں ہوگا اور اس کا مقصد ثقافتی محبت کو پھیلانا ہے جو ہمارے لیے بہت اہم ہیں، ہر وہ شخص جسے ہم جانتے ہیں، اسے معلوم ہے کہ ہم زیادہ تر چیزوں کو مزاح کے ساتھ پیش کرتے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جو ہماری مدد کرتی ہے۔

انٹرویو میں ثانیہ نے شو کی تفصیلات تو بتائیں لیکن اپنے اور شعیب کے رشتے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔

خیال رہے کہ سب سے پہلے 6 دسمبر 2021 میں خبر سامنے آئی تھی کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ایک ساتھ شو کرنے والے ہیں۔ شعیب ملک نے دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی ایک ٹاک شو شروع کرنے جارہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)


جیو ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ثانیہ اور شعیب نے مختلف شوز سے معاہدے کر رکھے ہیں اور وہ قانونی مسائل کو حل کرنے کے بعد ہی اپنے فیصلے کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب چند روز پہلے سما ٹی وی سے مختصر بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے طلاق کی خبروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کو نظرانداز(اگنور) کریں۔

لیکن اب شعیب ملک کی پوسٹ کے ساتھ ہی کہانی نے نیا موڑ لے لیا ہے، اور افواہیں کہیں حد تک دم توڑ رہی ہیں، شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ساتھ ان کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔


خیال رہے کہ شعیب اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 9 سال بعد ان کے درمیان علیحدگی کی خبروں سے جہاں مداح حیران و پریشان ہوئے ، وہیں اب اسے شو کی پروموشن کے لیے پبلسٹی اسٹنٹ بھی کہا جا رہا ہے۔

لیکن ان خبروں میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔


متعلقہ خبریں