عمران خان کے زخموں کا معائنہ، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے دوبارہ پٹی کردی


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ٹانگوں پہ لگنے والی گولیوں کے زخموں کا شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے معائنہ کیا اور دوبارہ پٹی کی۔

عمران خان پر حملہ: جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر بیان دیتے ہوئے ڈاکٹروں کی جانب سے سابق وزیراعظم کے زخموں کے معائنے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عمران خان کے حوالے سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹانگوں پر تین گہرے زخم لگے ہوئے ہیں جن کا ڈاکٹروں کی ٹیم معائنہ کر رہی ہے۔

ہم فیکٹ چیک: عمران خان کے انٹرویو کے بعد جرمن صحافی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں؟

عثمان ڈار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔


متعلقہ خبریں