وقت آگیا ہے قوم عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالے، جھوٹے بیانیے کی قیمت ادا کرنا پڑیگی، خواجہ آصف

وقت آگیا ہے قوم عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالے، جھوٹے بیانیے کی قیمت ادا کرنا پڑیگی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالے، عمران خان کو اب اپنے جھوٹے بیانیے کی سیاسی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

عمران خان کے زخموں کا معائنہ، شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے دوبارہ پٹی کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو ایک نئے دور کا آغاز ہوا، ہماری حکومت کوعمران خان نے کہا کہ یہ امپورٹڈ اور جعلی حکومت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ کار سے باہر نکالا، عمران خان نے جلسے میں اپنی جیب سے جعلی سائفر نکال کر لہرایا، لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، عمران خان کی سیاسی زندگی جھوٹ بولنے اور یوٹرن لینے میں گزری، کبھی بھی ایک نکتے پر نہیں کھڑا رہا۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 2014 میں عمران خان 126 دن کا دھرنا دیکر ڈی چوک میں بیٹھا رہا، عمران خان نے توشہ خانہ میں اصلی چیزوں کی جگہ نقلی چیزیں رکھوائیں، توشہ خانہ میں اصلی گھڑیوں کی بجائے نقلی گھڑیاں رکھوائی گئیں، سابقہ دورحکومت میں کرپشن کی لمبی داستانیں موجود ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان اقتدار اور دولت کی ہوس میں سرفہرست ہے، 126 دن ناچ گانے سے لوگوں کی قسمت کے ساتھ کھیلا گیا،عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر اور باہر اس کے سر پر کوئی ہاتھ رکھے، اتحادی حکومت نے کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جب کہ عمران خا ن کے دور میں سیاسی انتقام کی آڑ میں رشتوں کا تقدس پامال کیا گیا۔

یہ چاہتے تھے ڈی جی آئی ایس آئی ان کیلئے سیاسی طور پر سود مند ہو، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود ملکی معیشت درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دو ہفتے سے لوگ جی ٹی روڈ پر رل رہے ہیں اور یہ گھر جا کر بیٹھ گیا ہے، یہ خود کسی سیلاب زدہ علاقے میں نہیں گیا، ساڑھے تین کروڑ سیلاب متاثرین آج سوال کررہے ہیں، اپنی حکومت میں اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا، آج تک ملزم کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس شخص نے ملزم کو پکڑا وہ فیملی سمیت پنجاب حکومت کا مہمان ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی ساری کی ساری سیاست کی بنیاد جھوٹ پر ہے، آج عمران خان نے مجبور ہو کر زخموں کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالی لیکن ابھی تک یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ عمران خان کو کتنی گولیاں لگیں؟ ابھی بھی عمران خان لوگوں سے فنڈز لے رہے ہیں، پارلیمنٹ کے حوالے سے بھی عمران خان نے نازیبا الفاظ استعمال کیے، سابق ڈپٹی اسپیکر نے عمران خان کے کہنے پر آئین شکنی کی۔

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوئی، عمران خان ہر چیز سے مکرتا ہے، خواجہ آصف

قبل ازیں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع  نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔

عمران خان پر حملہ: جوڈیشل انکوائری کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع

انہوں نے پارلیمنٹ میں ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کے دوران جب ایک صحافی نے استفسار کیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی کا کوئی کردار ہے؟ تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، وزیر اعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔

وزیردفاع خواجہ آصف سے جب پوچھا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا، وزیراعظم

غیر رسمی بات چیت کے دوران جب خواجہ آصف سے استفسار کیا گیا کہ عمران خان نے امریکی سازش پر بیان تبدیل کیا، کیا اب بھی اسے سازش کہا جائے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے، وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے ذرائع ابلاغ سے اس پر سوال کیا کہ گزشتہ چار سال میں کتنی باتیں کیں، کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ؟ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی،  عمران خان کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے؟

شہباز شریف، نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر رہنمائی لینے آئے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔


متعلقہ خبریں