یہ لاہور ہے، 48 گھنٹوں میں 14 خواتین سمیت 16 افراد اغوا


لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے 48 گھنٹوں کے دوران 14 خواتین سمیت 16 افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

لاہور پولیس: لیڈی افسران انچارج انویسٹیگیشن تعینات

پولیس کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن سے ایک لڑکی، رائیونڈ سٹی سے خاتون،
نشتر کالونی اور شیرا کوٹ کے علاقوں سے بھی خواتین کو اغوا کیا گیا ہے۔

لاہور کے علاقے سبزہ زار سے تین لڑکیاں، ریس کورس  اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے لڑکیاں اغوا کی گئی ہیں جب کہ نواب ٹاؤن سے ایک خاتون اور ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے۔

پولیس اعداد و شمار کے تحت فیکٹری ایریا سے بھی ایک لڑکی کو اغوا کیا گیا ہے جب کہ مناواں اور شمالی چھاؤنی کے علاقوں سے ایک ایک لڑکے اغوا کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کا جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کیلئے نادرا سے معاہدہ

ہم نیوز کو پولیس نے بتایا ہے کہ مقدمات درج کر کے تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں