تائیون ریڈلائن ہے، عبور نہیں ہونی چاہیے، شی جن پنگ: امریکہ تنازع نہیں چاہتا، بائیڈن

تائیون ریڈلائن ہے، عبور نہیں ہونی چاہیے، شی جن پنگ: امریکہ تنازع نہیں چاہتا، بائیڈن

بالی: چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تائیوان  پہلی ریڈ لائن ہے، عبور نہیں ہونی چاہیے۔

صدر جوبائیڈن کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے 14 نومبر کو ملاقات ہو گی

عالمی خبر رساں ایجنسیوں اور مؤقر امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق چینی صدر نے اپنے ہم منصب امریکی صدر سے یہ بات اس وقت کہی جب دونوں رہنماؤں کے درمیان انڈونیشیا کے علاقے بالی میں ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملاقات ہے اورایک ایسے وقت میں ہوئی ہے کہ جب تائیوان سمیت کئی دیگر ایشوز پر واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تنازعات میں عالمی سطح پر شدت محسوس کی جا رہی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان جی 20 کانفرنس کے موقع پر سائیڈ لائن پہ ہونے والی ملاقات تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہی۔

چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب سے واضح طور پر کہا کہ تائیون پہلی ریڈلائن ہے، عبور نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں ںے تائیوان کے مسئلے کو چین امریکہ کے درمیان تعلقات کی بنیاد بھی قرار دیا۔

صدر جوبائیڈن نے امریکی صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد شی جن پنگ سے ہونے والی پہلی بالمشافہ ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ چین کے ساتھ کوئی تنازع نہیں چاہتا، میرے خیال میں چین تائیوان پر حملہ نہیں کرے گا، چین کے ساتھ تمام مسائل حل نہیں ہوئے ہیں لیکن نئی سرد جنگ شروع نہیں ہورہی ہے اور چین کے صدر کئی امور پر سمجھوتے کے لیے بھی تیار ہیں۔

امریکی اور چینی صدور کی پہلی ورچوئل ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ انہوں نے کھل کر بات چیت کی، ان موضوعات کا بھی احاطہ کیا جس پر واشنگٹن اور بیجنگ متفق نہیں ہیں لیکن وہ اور شی جن پنگ فی الحال درپیش مسائل کو حل کرنے کے قریب نہیں آئے ہیں جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت کچھ زیادہ خوشگوار نہیں ہیں۔

ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ شی جن پنگ بھی واضح تھے اور میں بھی واضح تھا کہ ہم امریکی مفادات و اقدار کا دفاع کریں گے، عالمی انسانی حقوق کو فروغ دیں گے، بین الاقوامی نظام کے لیے کھڑے ہوں گے اور اپنے اتحادیوں و شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

صدر جوبائیڈن نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ان کے سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن چین کا دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن اور شی جنگ پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی بابت وائٹ ہاؤس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر نے انسانی حقوق اور تائیوان کے گرد چین کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

چین کا امریکہ کیساتھ مختلف معاملات پر تعاون ختم کرنے کا اعلان

وائٹ ہاؤس کے مطابق دونوں صدور نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جوہری ہتھیاروں کی جنگ کبھی نہیں لڑی جانی چاہیے، نہ ہی وہ جیتی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں