پاکستان کا افغان قیادت کے ساتھ فیصلہ کن بات چیت کیلئے جامع ایجنڈے پر غور


اسلام آباد: پاکستان نے افغان قیادت کے ساتھ فیصلہ کن بات چیت کے لیے جامع ایجنڈے پرغور شروع کردیا ہے۔

افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستانی فوجیوں پر فائرنگ: 3 جوان شہید

اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وفاقی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دورہ افغانستان کی تیاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور پاکستان و افغانستان کے درمیان دو طرفہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اقتصادی اور علاقائی امن و استحکام کے امورپر بریفنگ بھی دی گئی۔

پاک امریکہ تعلقات کو چین اور افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا، شہباز شریف

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے دوران ملاقات کہا کہ  پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے عوام کی حمایت کی ہے، افغانستان کا مؤثراور نتیجہ خیزدورہ کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیارکیا جائے۔


متعلقہ خبریں