آرمی چیف کی ایکسٹینشن والا معاملہ ختم ہونا چاہیے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے، آنے
والے چند دنوں میں آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ ہو جائے گا۔

گواہ ہوں سابقہ حکومت نے جنرل باجوہ کو غیر معینہ مدت تک آرمی چیف کی پیشکش کی، ڈی جی آئی ایس آئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے ہمیشہ مشاورت کے ساتھ ہی ہوتے ہیں، اس وقت جو سینئر ترین لوگ ہیں ان میں سے کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن والا معاملہ ختم ہونا چاہیے، آنے والے آرمی چیف کو ایکسٹینشن والے معاملے کو ختم کرنا چاہیے۔

آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے، آئین کے مطابق حل ہو گا، وزیراعظم

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ جس دن آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری آئے گی، سمجھیں کہ فیصلہ ہو گیا۔


متعلقہ خبریں