تین کلومیٹر کے فاصلے سے دشمن کا کامیاب نشانہ


یوکرین کے ایک سنائپر نے تاریخ کی دوسری طویل ترین فاصلے سے روسی فوجی کا نشانہ لے کر نیا ریکارڈ قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم اسنائپر نے 2،710 میٹر یعنی تین کلو میٹر کے فاصلے پر ایک روسی فوجی کا نشانہ لیا اور اسے ہلاک کر دیا۔

یوکرین کی فوج  نے دعویٰ کیا ہے کہ سنائپررسٹ کی جانب سے روسی فوجی کا نشانہ بنانے کی فوٹیج بھی شائع کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر اس واقع کی تصدیق ہو جاتی ہے، تو یہ یوکرائنی نشانے باز برطانوی کریگ ہیریسن کو پیچھے چھوڑ دے گا جس نے 2009 میں افغانستان کے صوبہ ہلمند میں 2,475 میٹر کے فاصلے پر دو طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ایک نامعلوم کینیڈین اسنیپر نے 2017 میں 3,540 میٹر کے طویل ترین فاصلے سے عراق میں داعش کا دہشت گرد مارنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں