برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈممالک کی فہرست سے ہٹا دیا، بلاول بھٹو

bilawal bhutto

پیپلزپارٹی نے الیکشن کے لئے جلسوں کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان سے متعلق اچھی خبر شیئر کر دی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیٹف کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔


برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کے فیٹف کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، انسداد دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں