امریکی یونیورسٹی فائرنگ سے 3 فٹبالر ہلاک ہو گئے


امریکا کی ورجینیا یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں یونیورسٹی کی فٹبال ٹیم کے 3 کھلاڑی ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 2 طلبہ زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ یونیورسٹی طلبہ کی بس پر کی گئی، طلبہ کی بس فیلڈ ٹرپ سے واپس یونیورسٹی پہنچی تھی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں