سندھ بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن

سندھ  میں بلدیاتی انتخابات  کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمیشن  نے کہاالیکشن کمیشن چاہے گا انتخابات کے لئے ماحول سازگار ہو۔سیکیورٹی کا شارٹ فال پنجاب سے کیوں نہ پورا کرلیں؟

سندھ  میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں سماعت ہوئی۔ ایڈ منسٹریٹر مرتضی وہاب نے سماعت کے دوران بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے کراچی کے بلدیاتی انتخاب موخر کرنے کی استدعا کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن چاہتے ہیں مکمل سیکورٹی ہو۔ سیلاب کی وجہ سے حالات بہت مشکل ہیں اکیلے حکومت حالات سے نہیں نمٹ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کی 3 ماہ تک کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت

چیف الیکشن کمشنر نے کہاصوبائی حکومتیں  بلدیاتی الیکشن کرانا نہیں چاہتیں ، جن صوبوں میں الیکشن ہوئے ہمارے احکامات پر ہوئے،الیکشن سے متعلق سندھ حکومت کا موقف پہلے کچھ اور تھا آج مختلف ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہےہیں انتخاب کے دوران آپ سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔آپ چاہتے ہیں الیکشن ملتوی کیے جائیں۔ سیکیورٹی کا شارٹ فال پنجاب سے کیوں نہ پورا کرلیں؟

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن چاہے گا انتخابات کے لئے ماحول سازگار ہو۔انتخاب موخر کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے صوبائی حکومت موخر نہیں کر سکتی ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پرامن ضمنی الیکشن سے آپکا مورال بلند ہونا چاہیئے،ضمنی الیکشن کو پائلٹ پراجیکٹ سمجھ کر الیکشن کرائیں۔

سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے سندھ  بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدر آباد  میں الیکشن کرانے کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

 


متعلقہ خبریں