آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ، خواجہ آصف

آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوئی، عمران خان ہر چیز سے مکرتا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئےمسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ، اس سلسلے میں جو نام فوج بھیجے گی اسی پر ہی مشاورت ہو گی۔

پارلیمنٹ ہاوَس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ابھی کوئی مشاورتی عمل شروع نہیں ہوا، 18یا 19 نومبر کے بعد ہی آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک فوج نے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے نام نہیں بھیجا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ بیانات پر قانونی کاروائی ہونی چاہئے ، وہ ذاتی مفاد کیلئے قومی مفاد سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الزامات لگا کر ہمارے بین الاقوامی تعلقات خراب کر رہے ہیں۔اپنی ذاتی خواہشات اور مفادات کیلئے ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی جرم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں پرالزام تراشی کےحوالےسےعمران خان کیخلاف کارروائی کاسوچ رہےہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں