آرمی چیف ملکی سلامتی کا ضامن ،تقرری کو متنازع نہ بنایا جائے، چودھری شجاعت حسین


پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری متنازع نہ بنائی جائے ، آرمی چیف ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہوتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف بننے کے بعد وہ کسی خاندان ،قبیلے یاعلاقے کا نہیں ساری فوج اور ملک کا محافظ ہوتا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سارے دعوے دھرے کے دھرےرہ جائیں گے ، فوج کی نامزدگی ہی فیصلے کی بنیاد ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پوری قوم کا اعتماد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان ،ملک کا منصف اعلیٰ ہوتا ہے چیف جسٹس کو سیاسی شعبدہ بازیوں کا شکار نہ بنایا جائے ۔

چوہدری شجاعت نے دعا کی ہے کہ ملک میں جس رنگ کی سیاست ہورہی ہے اللہ کرے کہ یہ کامیاب نہ ہو۔


متعلقہ خبریں