آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول کا الوداعی دورہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کیڈٹس پیشہ ورانہ مہارت کے حصول میں اپنی توانائیاں صرف کریں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اپنے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر آرمی چیف نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول آمد پر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سپہ سالار نے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے اعلیٰ تربیتی ادارے کے غیر معمولی اعلیٰ معیار اور اس کے لیے کوششوں کو سراہا.

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر کا بھی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران، جوانوں سے بات چیت کی۔

آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ بلوچ رجمنٹل سینٹر پہنچنے پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے کا استقبال کیا۔


متعلقہ خبریں