عمران خان نے توشہ خانہ سے لئے تحائف کس کو بیچے؟ مبینہ خریدار سامنے آ گیا


سابق وزیراعظم عمران خان سے توشہ خانہ کے تحائف خریدنے والا مبینہ خریدار سامنے آگیا۔

جیونیوز کے مطابق دبئی کی کارروباری شخصیت عمر فاروق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے توشہ خانہ کے تحائف 20 لاکھ ڈالر میں خریدے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2019 میں عمران خان کے مشیرِاحتساب شہزاد اکبر نے گھڑی، انگوٹھی اور دیگر تحائف بیچنے کے لیے رابطہ کیا۔

مبینہ خریدار نے دعویٰ کیا کہ سعودی ولی عہد سے ملنے والے تحائف فرح خان لے کر دبئی آفس آئیں۔

توشہ خانہ کیا اور کیسے تقسیم ہوتا ہے ؟

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان توشہ خانہ  پر پہلے ہی موقف دے چکے ہیں، کہ انہوں نے قانون کے مطابق سب تحائف توشہ خانہ سے خریدے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں