پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

petrol

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اب 30 نومبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سود پردائر اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


متعلقہ خبریں