لکی مروت:دہشت گردوں کا پولیس وین پرحملہ،6 اہلکار شہید

پولیس فنڈز

لکی مروت میں دہشت گردوں کے پولیس وین پرحملہ میں6 اہلکار شہید ہو گئے۔

لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کے مطابق شہدا میں اے ایس آئی اور دیگراہلکارشامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے لکی مروت میں عباسیہ روڈ پر وین کو نشانہ بنایا۔ علاقے کو گھیرےمیں لیکر دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے  آئی جی پولیس سے پولیس وین پر حملے کے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا واقعہ انتہائی افسوناک ہے۔ شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:داسو دہشت گردی کیس: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

وزیر اعلیٰ نے شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف  نے  لکی مروت میں پولیس وین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور پولیس شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداکو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں۔پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا قابل فخر کردار ادا کیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت شہدا کو اعزازات اور شہدا پیکج ۔دے۔شہدا کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں