اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب ڈرون طیارہ گر گیا


لاہور: ٹھوکر نیاز بیگ میں اورنج لائن ٹرین ٹرمینل کے قریب چھوٹا ڈرون طیارہ گر گیا.

پولیس کے مطابق چھوٹے ڈرون طیارے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیکنگ کروائی گئی ہے تاہم اس میں سے بارودی مواد نہیں ملا، اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کو قبضے میں لے لیا ہے، ریموٹ کنٹرول طیارے کو کہاں سے آپریٹ کیا جا رہا تھا؟ اس کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پہلی بار ڈرون کیمرے سے ٹریفک مانیٹرنگ

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے، سی سی پی او لاہور نے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ ادارے شواہد کی بنیاد پر ریموٹ کنٹرول طیارہ کا جائزہ لے رہے ہیں، جہاں سینئر پولیس افسران اور متعلقہ ادارے بھی موجود ہیں۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چھوٹے ڈرون طیارے میں کیمرا نصب تھا۔


متعلقہ خبریں